سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روک دیا

اسلام آباد(مسلم ورلڈ)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روک دیا۔ عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کر لیںجسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پشاور میٹرو کی تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی، تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی اور منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ کیا بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے بھی یا نہیں؟ کے پی حکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ 31جولائی کو مکمل ہوگا۔وکیل صوبائی حکومت نے بتایا کہ بی آر ٹی منصوبے پر 2018میں کام شروع ہوا، بی آر ٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوا۔ درخواست کی سماعت کے بعد عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ایف آئی اے کو بی آر ٹی کی تحقیقات سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں