خادم حسین

آئی پی پیز معاہدوں کے ساتھ ونڈ انرجی معاہدے خوش آئند بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے، خادم حسین

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین

سینئر نائب صدرفیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدہ

کے بعد ونڈ پاور سے چلنے والے بجلی گھروں سے حکومتی معاہدوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ

ونڈ نرجی ٹیرف 25کی بجائے 14روپے یونٹ مقرر اور آئی پی پیز سے سستی بجلی کے نئے معاہدہ سے بجلی

کی قیمتوں میں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اس لیے حکومت عوام کو صرف خوشخبر ی تک محدود نہ رکھے

بلکہ فوری طور پر فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے انڈسٹریز اور عوام کو ریلیف دے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا

کہ معاہدہ کے تحت اب منافع ادائیگی ڈالرز کی بجائے پاکستانی کرنسی میں ہونے سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر

مستحکم ہونگے اور پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوگی انہوں نے کہا کہ معاہدوں سے700ارب روپے سے

زائد کی بچت کے ساتھ ساتھ نجی بجلی گھروں سے104ارب روپے کی واپسی کا ریلیف بھی عوام اور صنعتی شعبہ

کو دیا جائے کیونکہ اس سے قبل صنعتی شعبہ اور عوام بھاری بلوں کی ادائیگی کرتے رہے ہیں اس لیے

سابقہ بلوں میں 804ارب روپے کا ریلیف بھی عوام کو دیا جائے ۔تاکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں

کمی سے اشیاء کی قیمتیں کم ہونے سے ملکی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ملک میں ہوشربا مہنگائی کا خاتمہ ہوسکے۔