آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت

راولپنڈی (ڈیلی مسلم ورلڈ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیردفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد بن عبداللہ العیش کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہاکہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے، امین۔

سربراہ پاک فوج نے کہاکہ پاکستان ایک مثالی دوست سے مرحوم ہوا،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔