جام کمال

آزادی کے بعد نئے دور کا آغاز ہوا، انسان جس حال میں بھی ہو آزادی بڑی نعمت ہے،زیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد نئے دور کا آغاز ہوا،

انسان جس حال میں بھی ہو آزادی بڑی نعمت ہے، امن وامان کےحالات خراب ہونے پر آزادی کوزیادہ محسوس کرتے ہیں،

تمام پاکستانی ان سے بہتر ہیں جو آزادی سے محروم ہیں۔ یوم آ زادی پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا

اللہ سے دعا ہے کہ آزادی کی نعمت ہمیشہ قائم رہے۔ ہمارا فریضہ ہے کہ آزادی اور ملکی استحکام کیلئے کام کریں.

اور ہر ایک کو اپنے کردار کے حوالے سے ذمہ داری لینا ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے یوم آزادی کے موقع پر

اپنے پیغام میں کہا کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔

آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پرظلم و جبر

دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کررہا ہے