علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

آزاد کشمیر،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیجیٹل نظام رائج کر چکی

میرپور(ڈیلی مسلم ورلڈ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میرپور آزاد کشمیر شیخ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیجیٹل نظام رائج کر چکی ہے جس کے تحت فاصلاتی نظامِ تعلیم بہتر سے بہتر انداز میں جاری

و ساری ہو چکا ہے۔ طلبہ کو تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں یونی ورسٹی

کے احکامات کے مطابق بی ایس بی ایڈ، پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے طلبا ء مشقی کام آن لائن جمع کروائنگے۔

اِن پروگرامز کی پہلی مشق جمع کروانے کی آخری تاریخ 15/ اگست2020ء اور دوسری مشق جمع کروانے کی آخری تاریخ 15/

اکتوبر2020ء ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مشقی کام جمع کروانے کا

طریقہ آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ، بی ایس، پی جی ڈی اور تمام پوسٹ

گریجوایٹ پروگرامز کے طلباء مشقی کام اب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aaghi.aiou.edu.pk پر لاگ اِن ہو کر آن لائن

جمع کروائیں گے۔ یونیورسٹی کی طرف سے تمام طلبا کو لاگ اِن اور پاسورڈ بذریعہ ا ایس ایم ایس بھجوا دیے گئے ہیں .