سکاٹ موریسن

آسٹریلوی حکومت کا اپنے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

سڈنی (ڈیلی مسلم ورلڈ) آسٹریلوی حکومت نے ملک کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت فراہم

کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے

کہا ہے کہ یورپی ادویہ ساز کمپنی آسٹرازینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکیسین

کلینکل ٖٹرائل کے مرحلہ میں ہے اور اس حوالے سے آسٹرازینیکا کے ساتھ معاہدے طے پا چکا ہے۔انہوں نے

اس امکان کا اظہار کیا کہ اس ویکسین کا استعمال ہر شہری کے لئے لازمی ہو گا۔آسٹریلوی وزیر اعظم کے

مطابق کلینکل ٹرائل میں کامیابی کی صورت میں ویکیسین کی فراہم آئندہ سال کے آغاز سے شروع ہو جائے

گیا تاہم ملک کی تمام اڑھائی کروڑ آبادی کو ویکسین کی فراہمی میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

حکومت 95 فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کرنے کا ارادی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین سے صرف

طبی بنیادوں پر ہی استثنا دیا جائے گا اور اس حوالہ سے پالیس کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔آسٹریلیا میں

کورونا وائرس کے ایکٹو کیسزکی تعداد7 ہزار اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد450 ہے۔ ویکسین جو

اس وقت انسانوں پر تجربات کے آخری مراحل میں ہے ،کے حصول کے لئے کئی ممالک

آسٹرا زینیکا سے رابطوں میں ہیں۔