گوجرانوالہ

گوجرانوالہ:آل پاکستان مینارٹیز رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں ایک اجلاس

گوجرانوالہ۔( نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مینارٹیز رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی جاوید قمر سندھو مرکزی چیئرمین) (APMAMو مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل گورننگ کمیٹی فار انصاف مینارٹی فورم پاکستان تھے ۔اجلاس میں آل پاکستان مینارٹیز رائٹس موومنٹ کے مرکزی ،صوبائی ،ڈویژن اور ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران کا چناﺅ کیا گیا ۔

بابر یوسف بھنڈر کو مرکزی سینئر نائب صدر ،سابق ممبر ضلع کونسل باﺅ ناصر حسین کو صوبائی صدر ،پادری شہزاد سرفراز کو ڈویژنل صدر ،گریفن بھٹی کو ڈویژنل آرگنائزر ،شہباز غوری کو ضلعی صدر گوجرانوالہ،ایلڈر جاوید بھٹی کو سینئر نائب صدر گوجرانوالہ،اسلم سندھو سٹی صدر ،عاشر وارث سٹی نائب صدر ،رفیق ایم سوترہ سٹی جنرل سیکرٹری ،میڈم پروین اقبال نائب صدر خواتین ،فلپ ہیر اسندھو آرگنائزر گوجرانوالہ مقرر کیا گیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی جاوید قمر سندھو نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے زندگی کے ہرشعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ملکی ترقی میں ان کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے ۔ مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔ اجلاس سے چیف آرگنائزر آصف ایم کھوکھر، بابر یوسف بھنڈر،چوہدری عابد سعید گل،مرکزی جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر رضوان شاہدمرکزی صدر ، لیگل ایڈویزر ایس جوزف ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔