شوکت بسرا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، شوکت بسرا بھی نیب کے شکنجے میں

لاہور(مسلم ورلڈ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جائیداد کی تفصیلات قومی احتساب بیورو(نیب) میں جمع کرا دی ہیں۔

نیب میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق شوکت بسرا کے پاس 18ایکٹر کمرشل ارضی ہے اور اسکے پانچ حصہ دار ہیں۔ مذکورہ اراضی وراثتی ہے اور 1960سے ان کے خاندان کے افراد کے نام ہے۔

دستاویز کے مطابق 14 ایکٹر کمرشل اراضی رحیم یار خان میں پانچ بھائیوں کے نام ہے جب کہ 22 ایکٹر زرعی زمین بہاولپور میں ہے جسکے 5 حصہ

دار ہیں۔ شوکت بسرا نے نیب میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا کہ وہ ہارون آباد میں 4 کنال کے گھر اور پیٹرول پمپ میں حصہ دار بھی ہیں۔ نیب کو فراہم کی گئی دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا بیوی کے ساتھ جوائنٹ اکاونٹ ہے جس میں 45 لاکھ موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے فراہم دستاویزات کے مطابق ڈی ایچ اے میں دو پلاٹ لیے، مکمل اقساط دیں لیکن فراڈ ہو گیا۔ ان کی اہلیہ کے پاس 25 تولہ زیور ہے اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ 7سال سے لاہور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔

شوکت بسرا نے بتایا کہ 2017سے چائے پتی کے کاروبار سے منسلک ہوں جس میں 30لاکھ کی انوسٹمنٹ کی۔ دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے پاس 98 ماڈل کی پراڈو ہے اور وہ 2013 سے 2018 تک ممبر پنجاب اسمبلی بھی رہے۔