آٹے کی قیمت

آٹا چکیوں کی جانب سے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں حکومتی

منظوری کے بغیر 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔ اس سلسلے میں آٹے چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے

کہ انہیں غلہ منڈیوں سے گندم 24 سو روپے فی من کے حساب سے مل رہی ہے۔ اور ان نرخوں پر گندم خرید کر

شہریوں کو سستے آٹے کی فراہمی ان کے لئے ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی

غلط پالیسیوں کی وجہ سے غلہ منڈی میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہے