کیریبیئن پریمیئر لیگ

آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

ٹرینیڈاڈ (ڈیلی مسلم ورلڈ) آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس

پیٹریاٹس کی قیادت رایاد ایمرٹ کریں گے جبکہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کیرون پولارڈ کی قیادت میں میدان

میں اترے گی۔ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن بارباڈوس ٹریڈینٹس کا مقابلہ جمیکا تلاواز سے ہوگا۔ جمیکا تلاواز

کی کپتانی رومین پاؤل کرینگے جبکہ دفاعی چیمپئن بارباڈوس ٹریڈینٹس کی ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کرینگے.

کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہوچکا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف

ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سی پی ایل میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے

پنجہ آزما ہیں جن میں گیانا ایمیزون واریئرز، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس،

جمیکا تلاواز، بارباڈوس ٹریڈینٹس اور سینٹ لوسیا زوکس شامل ہیں۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کے تمام میچز

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں فائنل سمیت 33 میچز کھیلے جائیں گے۔