حماد اظہر

اب ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے، وفاقی وزیر حماد اظہر

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ اب ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی

کوشش کریں گے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سخت ایس او پیز کے ساتھ کام شروع کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عالمگیر وبا

کورونا کے باعث بھی کرنسی دباؤ میں آئی، اب انشااللّٰہ بہتری آئے گی۔انہوںنے کہاکہ حماد اظہر نے کہا کہ معیشت کو تباہی

سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے بروقت چینی ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دی،

قیمت پر قابو پالیں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات اور تاریخ کی سب سے بڑی سطح پر سیلز بڑھ رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قرضوں کی اقساط اپنے وقت پر واپس ہو رہی ہیں، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ہم باقی دنیا سے

پیچھے تھے،ایف اے ٹی ایف کے27 مطالبات میں سے 14 مکمل جبکہ باقی جزوی مکمل ہیں۔