مہاتیر محمد

اتحادی جماعت سے معاملات طے، مہاتیر محمد پھر وزیراعظم بننے کیلئے تیار

کوالالمپور(مسلم ورلڈ) ملائیشیا کے قائم مقام وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کے اتحادی انورابراہیم کے درمیان ایک بار پھر معاملات طے پاگئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنی حکومت کے سابق اتحادی انور ابراہیم کے ساتھ چند روز بعد ہی معاملات طے پانے پر ایک بار پھر وزیراعظم بننے کے لیے حامی بھرلی ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اب وہ پراعتماد ہیں کہ ان کے پاس بھارتی اکثریت کے لیے ممبرز کی مطلوبہ تعداد ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حکومتی اتحاد پکاتان ہرپان نے بھی وزیراعظم کے لیے مہاتیر محمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ اور مہاتیر محمد کے اتحادی انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اتحاد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اتحادی جماعت سے معاملات سے طے پانے کے بعد مہاتیر محمد کے پاس اب مستقل وزیراعظم بننے کے لیے مطلوبہ حمایت موجود ہے۔