پارک لین ریفرنس

احتساب عدالت کل پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرے گی

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) احتساب عدالت اسلام آباد کل پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرے گی۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان کی عدالت سے جاری تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہاگیا تھا کہ آصف زرداری اور خواجہ انور مجید سمیت 9 ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی

آصف زرداری پر بلاول ہاوس کراچی جبکہ خواجہ انور مجید پر کراچی کے اسپتال سے وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد ہو گی ریفرنس کے3 ملزمان فاروق عبداللہ،محمد حنیف اور محمد سلیم فیصل رجسٹرار آفس کراچی سے وڈیو لنک پر موجود ہوں گے جبکہ اقبال خان نوری، محمد حنیف، حسین لوائی اور طحہ رضا کے لیے اڈیالہ جیل میں وڈیو لنک کے انتظامات کیاجائے گا تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ پر حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے رجسٹرار احتساب عدالت یا ان کے نامزد کردہ مجاز افسر ملزمان کی شناخت کریں گے۔