فواد چودھری

احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں،فواد چودھری

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب کے بیانیہ کی ناکامی ہے کہ مریم نواز انقلابی شاعری سناتی نظر آتی ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات بالکل واضح ہیں لیکن ہمارا نظام انصاف ایسا آلودہ ہے کہ شیشے سے شفاف جرائم بھی آلودگی کی نظر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کسی اور ملک میں یہ ہو سکتا ہے کہ اتنا پیسہ لوٹ کے پھوٹ جاو اور فرق ہی نہ پڑے۔