حمزہ علی عباسی

اداکارحمزہ علی عباسی کا بھارت میں طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار

کراچی (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارت میں طیارہ حادثے میں ہونے

والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ

یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے حادثے میں مرنے والوں اور زخمیوں کے لئے دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ ایئرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارہ کے کریش لینڈنگ کے

دوران رن وے سے پھسل کر آبادی میں گھس جانے کے باعث 16 افراد ہلاک .

جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔