صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے اپنا موبائل فون بند کردیا

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ ) اداکارہ صبا قمر نے مسجد وزیر خان میں رقص کی ریکارڈنگ کی ویڈیوپر پیدا والی

صورتحال کے بعد اپنا موبائل فون بند کردیا ۔ اداکارہ صبا قمر اوربلال سعید کی مسجد وزیر خان میں مبینہ طور

پر رقص کی ویڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے پر تمام حلقوں کی جانب ے شدید غم و غصے کااظہار کیا جارہا ہے.

اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔ بلال سعید اور صبا قمر باضابطہ

معافی مانگ کر اپنی وضاحت بھی پیش کر چکے ہیں لیکن ان کی وضاحت اور معافی کو تسلیم نہیں کیا جارہا ۔

اداکارہ صباقمر نے موجودہ صورتحال میں اپنا موبائل فون بند کر دیا ہے .

تاہم وہ چندایک بہت قریبی دوستوں سے رابطے میں میں ہیں۔