ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ نے ’قائداعظم زندہ باد‘ کے پوسٹر شیئر کردئیے

کراچی ( ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے

’آزادی سب کا حق ہے‘ کے کیپشن سے نئے پوسٹر شیئر کردئیے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 73 ویں

جشن آزادی کے موقع پر اپنی نئی فلم کے دو پوسٹر جاری کئے۔دونوں پوسٹرز میں فلم کے مرکزی کرداروں یعنی فہد مصطفیٰ

اور ماہرہ خان کو پشت کئے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ماہرہ خان کو اپنے پوسٹر میں ماہرہ خان کو میگا فون لیے سلاخوں

والے دروازے کے سامنےدیکھا جاسکتا ہے جس کے دوسری جانب ایک شیر موجود ہے۔