اداکارہ کبری خان

اداکارہ کبری خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (مسلم ورلڈ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے اپنی بہن کے ولیمے میں شرکت کی جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبری خان بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، کبری خان نے انسٹاگرام پر چھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ کبری خان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مداح اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔