ادویہ سازی

ادویہ سازی کی صنعت کی مجموعی سیلز میں ایک سال کے دوران 9 فیصد اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) مالی سال 2020ء کے دوران ادویہ سازی کی صنعت کی مجموعی فروخت میں9 فیصد اضافہ ہوا ہے.

اور جولائی 2019 ء تا جون 2020ء کے دوران شعبہ کی سیلز کا حجم 453.5 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ اطلاعات اور ٹیکنالوجی کا

حل فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارے آئی کیو وی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ادویات تیار کرنے والی

مقامی صنعتوں کا مجموعی فروخت میں حصہ 68 فیصد جبکہ بین الاقوامی کمپنیوں کا 32 فیصد رہا ہے۔ دوران سال ادویہ ساز مقامی

اداروں کی فروخت میں 10 فیصد جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کی سیلز میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ دوسری جانب 30 جون 2020ء

کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران صنعت کی سیلز میں 4 فیصد اضافہ سے سیلز کا حجم 111.12 ارب روپے تک بڑھ گیا۔

ادویہ کی صنعت سے وابستہ حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہسپتالوں کے بیرونی مریضوں کے شعبے

بند رہے جس کی وجہ سے فروخت میں کمی ہوئی ہے تاہم دوران سال صنعت کی کارکردگی میں 9 فیصد کا اضافہ حوصلہ افزا ہے۔