اسلامی جہاد

اسلامی جہاد کا طویل انٹیلی جنس آپریشن نے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا

غزہ (ڈیلی مسلم ورلڈ ) فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے

ایک انٹیلی جنس آپریشن میں دشمن کے خوف اور دبدبے کی دھاک مٹا دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پیچیدہ سیکیورٹی آپریشن

جسے فلسطینی مزاحمت کے نقطہ نظر میں اپنی نوعیت کا ایک شاذ و نادرآپریشن قرار دیا گیا ہے۔ یہ انٹیلی جنس آپریشن مسلسل چار

سال تک جاری و ساری رہا۔ اسلامی جہاد کے عسکری دستے القدس بریگیڈ کی سیکیورٹی سروس نے یہ آپریشن غزہ سے صیہونی

افسران اور ڈبل ایجنٹوں کے مابین رابطے کے مراحل میں زبردست طریقے سے استعمال کیا گیا۔ دی اسپائڈرز ہاؤس نامی آپریشن

کی تفصیلات مقامی ٹی وی کے ذریعہ نشر کی گئیں۔ اس کی تفصیلات کے لیے ایک دستاویزی فلم تیار کی گئی جسے عربی زبان

میں بیت العنکبوت یعنی مکڑی کا گھر کا نام دیا گیا۔اس طرح کے آپریشن سے صہیونی خفیہ ادارے شن بیٹ کے افسران کی بھرتی

کارروائیوں کے ذریعے عمل میں لایے جاتے ہیں۔ تاکہ صہیونی ریاست کے سیکیورٹی سسٹم میں نقب لگائی جا سکتے۔

ایسے کسی بھی آپریشن کے لیے اسرائیلی فوجیوں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو بھرتی کیا جاتا ہے اور ان کی مدد سے

سیکیورٹی سسٹم میں نقب لگا کر فلسطینی مزاحمت کاروں کے منصوبے کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔مبصرین اور تجزیہ کاروں نے

سکیورٹی کے پیچیدہ آپریشن کو مزاحمت کے میدان میں ایک بڑی ترقی قرار دیا ہے۔ اس سے مزاحمتی قوتوں کی انٹیلی جنس

اور سراغ رسانی کے میدان میں مجاھدین کی اعلی کارکردگی کا پتا چلتا ہے۔