اسلام آباد

اسلام آباد میں لاک ڈاون مکمل ختم، پورا ہفتہ کاروبار کرنے کی اجازت

اسلام آ باد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹوں، دکانوں اور شاپنگ مالز کو پورا ہفتہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ،جس کے بعد ہفتہ کو کاروبار مکمل طور پر کھل گیا۔

اسلام آباد میں مارکیٹوں ،دکانوں اور شاپنگ مالز کے لیے لاک ڈاون مکمل ختم کردیا گیا اور شہر میں اب دکاندار پورا ہفتہ کاروبار کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت نےنوٹیفیکشن جاری کر دیا جس کا کاروباری افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام آباد میں دکانیں کھلنے سے خریدار بھی خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ دفتر سے آنے کے بعد مارکیٹوں میں خریداری کے اوقات کار ختم ہو جانے کے باعث مشکلات درپیش ہوتی تھی ، اب چھٹی والے دن سکون سے خریداری کر سکیں گئے۔