حسن روحانی

اسلحہ پابندی میں توسیع کی امریکی کوشش ناکام ہو جائیگی، ایران

تہران(ڈیلی مسلم ورلڈ) واشنگٹن کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں تہران کیخلاف اقوام متحدہ کی اسلحہ پابندیوں

میں توسیع کی کوشش میں ناکامی ہو گی۔ یہ بات ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہی۔سرکاری

ٹی وی کے مطابق روحانی نے ایک کابینہ اجلاس میں کہا کہ امید ہے کہ اسلحہ پابندی میں توسیع کی کوشش پر

امریکہ کو شکست ہو گی اور اسے تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیز امریکہ کی طرف سے

پیش کردہ تجویز کی توثیق کرنے کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور

ایرانی کثیر الجہتی جوہری معاہدے 2015 کی واضح خلاف ورزی ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین

کو سازشوں کے بجائے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان دعوں کو بھی

مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دوبارہ انتخابات کے فوری بعد ایران کے ساتھ امن کے خواہاں ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز ان کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مخلص ہیں اور امن کے خواہاں ہیں ،

جس کے پیچھے آپ کبھی نہیں ہوسکتے تو آپ ایرانی قوم کیخلاف اس طرح کے

اقدامات(پابندیوں کے ذریعے دباؤ)کیوں اٹھاتے ہیں۔