بین اسٹوکس

اسٹوکس ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے دستبردار

لندن ( ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان کے خلاف

ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں میں شامل نہیں ہوں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بیان میں کہا

کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس خاندانی وجوہات کے باعث پاکستان کے خلاف ریزدی بیٹ ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں

میں شامل نہیں ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ اسٹوکس رواں ہفتے کے آخر میں برطانیہ سے نیوزی لینڈ کے لیے

روانہ ہوں گے اور پاکستان کے خلاف 13 اگست اور 21 اگست سے شروع ہونے والے دونوں ٹیسٹ نہیں کھیل

پائیں گے۔بورڈ نے اسٹوکس کی دستبرداری کے حوالے سے آگاہ کیے بغیر میڈیا سے پرائیویسی برقرار رکھنے

کی درخواست کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹوکس کے والد گیڈ گزشتہ برس انگلینڈ کے دورے میں جنوبی افریقہ

کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل علیل ہو کر ہسپتال میں داخل ہوئے تھے تاہم صحت یابی کے بعد گھر

واپس آگئے تھے۔بین اسٹوکس انگلینڈ کی ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف حال ہی میں پہلے

ٹیسٹ میں روٹ کی عدم موجودگی میں قیادت کی تھی۔تجربہ کار آل راؤنڈر نے ویسٹ انڈیز کے

خلاف سیریز میں کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔