انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ لبنان کو ہرممکن مدد فراہم کرے گا، انتونیوگوتریس

نیویارک (ڈیلی مسلم ورلڈ) سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ بیروت دھماکے کی شفاف

تحقیقات ہونی چاہئیں۔ا نہوں نے لبنان کی حالیہ صورتحال پر جاری بیان میں کہا کہ لبنانی عوام کی ضروریات کو

پورا کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، تباہی بہت بڑی ہے لیکن لبنان تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ لبنان

کے ساتھ کھڑا ہوکر ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔ یہ یکجہتی کا لمحہ ہے اور وقت آگیا ہے حالات کو بہتربنائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں لبنان کے عوام کے لیے بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کرتا ہوں۔

لبنان کے عوام کاغصہ جائز ہے ان کی آوازسنی جانی چاہئے۔