سی ایم ایس

الیکشن کمیشن کا سی ایم ایس شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ)الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس )شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سی ایم ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے حوالے سے شکایات کو الیکٹرانک ذریعے سے رجسٹر کروایا جاسکے گا،سی ایم ایس کے ذریعے شکایات کے حل کے حوالے سے نظام کو موثر بنایا جا سکے گا۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عوام کے مابین رابطے کو بہتر اور آسان بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کو سی ایم ایس کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

سی ایم ایس کے ذریعے الیکشن کمیشن کے حوالے سے شکایات کو الیکٹرانک ذریعے سے رجسٹر کروایا جاسکے گا۔سی ایم ایس کے ذریعے شکایات کے حل کے حوالے سے نظام کو موثر بنایا جا سکے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے شکایات کنندہ اپنی شکایت کے حل کے حوالے سے ٹریکنگ بھی رکھ پائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات دیں کہ اس سسٹم کو مزید موثر اور جامع بنایا جائے اور فورا شروع کردیا جائے