جوزف بوریل

امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا،جوزف بوریل

نیویارک(ڈیلی مسلم ورلڈ) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر

اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوزف بوریل

نے کہا کہ امریکہ ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہو چکا ہے، اس لیے تہران پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ

کا سنیپ بیک میکانزم استعمال نہیں کر سکتا۔خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ناکامی

کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ

ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال نہیں کر سکتا۔