ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت بارے سینیٹ انٹلیجنس کمیٹی کی نئی رپورٹ نہیں پڑھی،ٹرمپ

واشنگٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے 2016ء کے امریکی انتخابات میں

روسی مداخلت سے متعلق سینیٹ کی انٹلیجنس کمیٹی کی رپورٹ نہیں پڑھی۔ ٹرمپ نے ایریزونا کے دورے کے

دوران صحافیوں کو بتایا مجھے اس رپورٹ کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ، میں نے اسے نہیں پڑھا ۔انہوں نے

پینل کے قائم مقام چیئرمین سینیٹر مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ مارکو روبیو نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا

تھا کہ اس کمیٹی کو اس وقت کے امیدوار ٹرمپ یا ان کی انتخابی مہم کے روسی حکومت کے ساتھ مل کر 2016ء

کے انتخابات میں مداخلت کرنے کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملا ہے،تاہم روبیو نے کہا کہ انٹلیجنس کمیٹی کو

معلوم ہوا ہے کہ روس نے 2016 کے انتخابی عمل میں مداخلت کی تھی۔واضح رہے روس امریکی

سیاسی مداخلت کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔