ہوا کے بگولے

امریکی ریاست ٹینیسی میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی، 22 افراد ہلاک

واشنگٹن (مسلم ورلڈ) امریکی شہر نیشول میں ہوا کے بگولے(طوفان) کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں ہوا کے بگولے نے تباہی مچا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواں کے نتیجے میں 22 ہلاکتوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 45 عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور متعدد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ہوا کے بگولے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور نیش ول کے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

خراب موسم کے باعث شہر میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جب کہ طوفانی ہواں نے مقامی ائیرپورٹ کے ہینگرز کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

حکام کی جانب سے نیش ول میں ایمرجسنی نافذ کردی گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ عمارتوں میں پھنسے زخمی افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔