تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ میچ (آج) شروع ہوگا

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل، تیسرا ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں فاتح ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی ہوسکتی ہے،

پاکستان کی فتح کی صورت میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن مل سکتی ہے ، انگلینڈ کی ٹیم اگر تیسرا ٹیسٹ جیت گئی تو وہ آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے.