انگلینڈ کرکٹ بورڈ

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

ساؤتھمپٹن(ڈیلی مسلم ورلڈ) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے

اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ نائب کپتان بین اسٹوکس کی جگہ اولی رابنسن اسکواڈ میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بین اسٹوکس فیملی مصروفیات کی وجہ سے سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

اسکواڈ میں دیگر تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دوسرا

ٹیسٹ میچ کل سے ساتھیمپٹن میں شروع ہوگا۔میزبان ٹیم کو تین میچز کی

سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔