اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے 6 بی ایس پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء کے 6۔ بی ایس پروگرامز کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ( بی ایس)کیمسٹری، باٹنی، مائیکرو بیالوجی، ریاضی، فزکس اور شماریات (کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔

علاوہ ازیں میٹرک، ایف اے، سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزکے داخلے جاری ہیں. فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کردی گئی ہے۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔