اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کا 15اپریل تک داخلہ فارمز وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے کے داخلہ فارمز 15 اپریل تک وصول کرنے کا اعلان کیا ہے.

کورونا اختیاطی تدابیر کے پیش نظریونیورسٹی انتظامیہ نے داخلے کے خواہشمند افراد کو داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کرنے یا آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طلبہ کو5۔اپریل تک یونیورسٹی کے مین کیمپس یا علاقائی دفاتر تشریف نہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں 4 ایم ایس سی پروگرامز، 8 ۔ایم اے پروگرامز،11 پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، پانچ شعبوں میں بی اے) ایسوسی ایٹ ڈگری (پروگرام 10۔چار سالہ بی ایس پروگرامز 2۔ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز بی بی اے ) چار سالہ (اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز )ایک سالہ ایم ایڈ ڈیڑھ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔