کلین اینڈ گرین مہم

اوکاڑہ: کلین اینڈ گرین مہم میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحما ن

اوکاڑہ( نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحما ن خان خاکوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبزو شاداب بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین مہم میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ہر پاکستانی اپنے والدین اور بچوں کے نام کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کرے ،پودے لگانے کی مہم ہماری اجتماعی کاوشوں سے ہی کامیاب ہو سکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز اعجاز احمد ،عبد الستار،میڈم فرحت جبین،میاں احمد اقبال ،شہباز احمد کھگہ،سٹاف آفیسر شبیر احمد ،سول جج صاحبان ، سمیت ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اس مہم کی کامیابی کے لئے کوشاں ہے وطن عزیز کا مستقبل شجر کاری سے جڑا ہوا ہے یہ آنے والے وقتوں کی بہترین سرمایہ کاری ہے اپنی آنے والی نسلوں کو ایک خوشگوار اور صاف ستھری فضا فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

انہوں نے کہا کہ درخت لگانے کے مثبت اثرات پورے ملک میں محسوس ہوں گے ہمیں آنے والی نسلوں کو ایک صحتمند سر سبز اور صاف پاکستان دیناہے جس کے لئے ہمیںمتحد ہو کر آگے بڑھنا ہے اور درخت لگانے کی مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمن خان خاکوانی نے کہا کہ پا کستان کا مستقبل نوجوان نسل سے جڑا ہو اہے پنجاب کو صاف اور سر سبز بنانے کے لئے نواجونوں کو آگے آنا ہو گا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے اثرات معاشرہ کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے ۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمان خاکوانی ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز اعجاز احمد ،عبد الستار،میڈم فرحت جبین،میاں احمد اقبال ،شہباز احمد کھگہ،سٹاف آفیسر شبیر احمد ،سول جج صاحبان نے سیشن کورٹ کے احاطہ میں فائیکس کے پودے لگائے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ نے بتایاکہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں اوکاڑہ اور دیپالپور جو ڈیشری میں 1100پودے لگائے گئے ہیں جن میں املتاس ،ارجن،فائیکس،پلکن،گلاب اور توت کے پودے شامل ہیں