نادیہ جمیل

اپنے ساتھ ساتھ ہمیں دوسروں کے احساسات اور جذبات کا بھی خیال رکھنا چاہیے، نادیہ جمیل

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ ) کینسر کے خلاف جنگ کرنے والی اداکارہ نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ اپنے ساتھ

ساتھ ہمیں دوسروں کے احساسات اور جذبات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر

کرتے ہوئے کہا کہ کینسر کے علاج کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور اب الحمداللہ ان کے بال بھی دوبارہ

سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے پہلے وہ زیادہ تر اپنے بارے میں سوچتی تھیں لیکن اب ان

کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے اور اب وہ دوسروں کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھتی ہیں اور انہیں دکھ

پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر چیز کے لیے اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے اور اس

سے مکمل طور پر لطف اندوز ہونا چاہیے۔