شینزو آبے

ایٹمی بمباری کی برسی، ایسا جرم کبھی نہ دوہرایا جائے، جاپانی وزیر اعظم

ٹوکیو(ڈیلی مسلم ورلڈ) جاپان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والی ایٹمی بمباری جیسے

واقعات کبھی دوہرائے نہیں جانے چاہیے۔جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے اپنے ملک کے دو شہروں ہیروشیما اور

ناگاساکی پر کی گئی ایٹمی بمباری کی پچھترویں برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں امریکی دہشت گردی سے

متاثر ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعلان کیا کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیار بنانے،

انھیں محفوظ رکھنے یا انھیں برآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔1945میں ایٹمی حملوں کے سبب جاپان کے سوا دو

لاکھ لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ دسیوں لاکھ افراد ایٹمی تابکاری سے متاثر ہوئے تھے جس کے نتائج آج بھی

ان علاقوں کے لوگوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔