محمد یوسف

بابر اعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے،محمد یوسف

کراچی(ڈیلی مسلم ورلڈ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف بھی بابر اعظم کی

صلاحیتوں کے معترف ہوگئے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کا آغاز بھارتی

کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم نے محنت سے اپنا مقام بنایا ہے جس کی وجہ

سے وہ تینوں فارمیٹ کی رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزآئی سی سی کی جانب

سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر

پر آگئے ہیں۔بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔