عظمیٰ بخاری

بزدار صاحب شفافیت اور گڈگورننس کی باتیں آپ کو زیب نہیں دیتیں’ عظمیٰ بخاری

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار صاحب بتائیں سیاسی کارکنوں پر پتھرائو ،آنسو گیس اور مریم نواز کی گاڑی پرفائرنگ کس نے کروائی ،پولیس کو سیاسی مقاصد اور مخالفین کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کی روایت آپ نے شروع کی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس کا ادارہ ہمارے لیے قابل احترام ہے لیکن پنجاب پولیس بنی گالہ کے اشاروں پر چلنا بند کردے ،اداروں میں سیاسی مداخلت کے مخالفت آج بھرپور انداز میں اداروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کا کلچر شہبازشریف کا منصوبہ ہے ،

ریور راوی پراجیکٹ بھی شہبازشریف کا منصوبہ ہے ،بزدار صاحب مہنگائی،بھیک،غربت اور تباہی آپ کے منصوبے ہیں،بزدار صاحب شفافیت اور گڈگورننس کی باتیں آپ کو زیب نہیں دیتیں،آپ صرف شراب کے لائسنس جاری کرنے اور آٹا چینی مافیا کو نوازنے پر توجہ دیں،بزدار سرکارنے شفافیت اور گڈگورننس کا جنازہ نکال دیا ہے۔