پولیووائرس

بلوچستان میں پولیووائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، محکمہ صحت نے تصدیق کردی

کوئٹہ (ڈیلی مسلم ورلڈ) بلوچستان میں پولیووائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا، محکمہ صحت نے تصدیق کردی۔

تفصلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ پشین کی یوسی علی زئی کے 34ماہ کے بچے میں

پولیووائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کے ٹیسٹ 19 اور 20 اگست کو لیے گئے تھے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ

بچے کا تعلق پولیو قطرے پلانے سے انکاری خاندان سے ہے، بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد

17 ہوگئی۔ رواں سال جولائی سے ستمبر کے آغاز تک بلوچستان میں پولیو کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

15 جولائی کو پشین میں 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی