مودی

بھارت میں نوول کروناوائرس کی 3 ویکسینوں کی آزمائش جاری ہے، مودی

نئی دہلی(ڈیلی مسلم ورلڈ) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ ملک میں نوول کروناوائرس کی 3 ویکسینیں

آزمائش کے مختلف مراحل میں موجود ہیں۔ ایک بار یہ تیار ہو جائیں تو بھارت ویکسینوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کےلئے

انفراسٹرکچر تیار کرے گا۔دہلی کے تاریخی مقام لال قلعہ کی فصیل سے 74ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے

مودی نے امید ظاہر کی کہ ملک وائرس کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔مودی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی تقریر

میں کہا کہ کم سے کم وقت میں تمام ہندوستانیوں کےلئے کرونا ویکسین لانے کےلئے ہمارا روڈ میپ تیار ہے۔مودی نے یہ بھی کہا کہ

ایک خودانحصار بھارت وقت کی ضرورت ہے اور یہ جلد ہی حقیقت میں بدل جائے گا۔ڈیجیٹل ہیلتھ مشن کا اعلان کرتے ہوئے

مودی نے کہا کہ ہر شہر کو ہیلتھ شناختی کارڈ دیا جائیگا۔ یہ سب کے لئے یہاں تک کہ ملک کے دور دراز

علاقوں میں بھی صحت کی سہولیات کی فراہمی کی سمت ایک قدم ہے۔