بھاگٹانوالہ

بھاگٹانوالہ:کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروشوں کے بڑے گروہ گرفتار، 100کلو گرام چرس برامد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایس ایچ او بھاگٹانوالہ ملک محمد الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروشوں کے بڑے گرو ہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 100کلو گرام چرس اورمنشیات سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کر لی،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ ملک محمد الیاس نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر جنید تارڑ ، سب انسپکٹر محمد اکرم و یگر نفری کے ہمر اہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ناکہ پر ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس کے مختلف خانوں سے چرس برآمد ہوئی،

جس پر تین ملزمان محمد،عبدالغفار اور عبدالباقی کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا، پکڑی جانیوالی چرس کا وزن 100کلو گرام اور اسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزمان منشیات سرگودھا سمیت پنجاب،کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے،تینوں منشیات فروشو ں کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے،ایس ایچ او تھانہ بھاگٹانوالہ ملک محمد الیاس کا کہنا ہے کہ اس گینگ کے پکڑے جانے سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا نیٹ ورک بریک ہوا ہے، جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔