میشال عون

بیروت دھماکے، لبنانی صدر نے بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ مسترد کر دیا

بیروت ( ڈیلی مسلم ورلڈ ) لبنان کے صدر میشال عون نے بیروت دھماکوں کی عالمی تفتیش کرانے کا مطالبہ

مسترد کر دیا ہے۔ صدر عون نے دعویٰ کیا کہ دھماکا کسی میزائل حملے یا حکام کی غفلت کا نتیجہ تھا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے بھی ایسی خبروں کو رد کر دیا ہے کہ

ایمونیم نائٹریٹ کی بھاری مقدار ان کی تنظیم نے سٹور کر رکھی تھی۔ بیروت میں منگل کے روز ہونے والے

دھماکے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد ہلاک جب کہ تین ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔