الیکسانڈر لوکاشینکو

بیلا روس کے صدر نے مظاہرین کو چوہے قرار دے دیا

منسک (ڈیلی مسلم ورلڈ) بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں دوبارہ بڑے احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر

الیکسانڈر لوکاشینکو مشین گن کے ساتھ، بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے منظر عام پر آئے ہیں۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق صدارتی محل کی جانب جاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مظاہرین چوہوں سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق لوکا شینکو کے دوبارہ انتخاب کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں تقریبا دو لاکھ افراد

شریک تھے۔ دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے بیلاروس کے صدر کا یہ دعوی مسترد کر دیا ہے کہ

نیٹو کے فوجی بیلاروس کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چھبیس برسوں سے

اقتدار پر فائز لوکاشینکو کے مطابق ملکی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔