مومنہ وحید

تحریک پاکستان میں قربانی دینے والی خواتین کو آج خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مومنہ وحید

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں قربانی دینے والی خواتین کو آج خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ان خواتین نے تاریخ اپنے خون سے لکھی ہے، یہ خواتین ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں زندہ رہیں گی، پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد کرنے والی ان خواتین کے بارے نئے نسل کو آگاہ کیا جائے،

انہوں نے کہاکہ ہماری ساری بہارےں پاکستان کی بدولت ہےں، ہم آج جو کچھ بھی ہےں‘ پاکستان کے طفےل ہےں، ہمےں محروم طبقات کی فلاح و بہبود کی فکر کرنی چاہےے ، محروم طبقہ کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہےے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قدر و قےمت بھارتی مسلمانوں سے درےافت کرےں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے،کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وستم کی ہر سطح پر مذمت کی جانے چاہیے، وزیر اعظم عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے۔