عمر ایوب

توانائی سیکٹر میں تمام مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں، وفاقی وزیرعمر ایوب

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ توانائی سیکٹر میں تمام مسائل

ہمیں ورثے میں ملے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے پاور سیکٹر پر کوئی توجہ نہیں دی پاور سیکٹر میں اصلاحات

کیلئے 3ہفتے درکار ہیں، اصلاحات سے گردشی قرضے کم کرنے میں مدد ملے گی، پیر کو وزیراعظم کے معاون

خصوصی برائے توانائی شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں

نے توانائی کے شعبے پر توجہ نہیں دی جس سے آج ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، ماضی کی حکومتیں

توانائی سیکٹر پر توجہ مرکوز کرتی تو آج ملک توانائی بحران جیسے مسائل کا شکار نہ ہوتا۔ پاور سیکٹر میں

مسائل ہمیں ورثے میں ملے ہیں۔ پاور سیکٹر سے متعلق سابق حکومتوں کی پالیسیوں کو ٹھیک کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ اصلاحات کیلئے مزید 3 ہفتے درکار ہیں۔

ان اصلاحات سے گردشی قرضوں میں کمی ہوگی ۔ انہی اصلاحات کے تناظر میں حکومت نے آئی پی پیز کے

ساتھ معاہدہ کیا ہے قابل تجدید اور متبادل ذرائع سے توانائی کو مستقبل میں فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ

1994،2000اور 2006کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے ۔ نئے معاہدوں سے ملک میں صنعتوں کو

فروغ ملے گا۔ بلوچستان میں 44ارب روپے ٹیوب ویل کی مد میں وصول ہی نہیں ہو پاتے۔ 2030تک

70فیصد توانائی پیداوار اپنے ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف ہے اور ہم یہ ہدف حاصل کر لیں گے۔