ثناء جاوید

ثناء جاوید ڈرامہ سیریل’’ڈنک‘‘میں امل کا کردارادا کریں گی

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل’’ڈنک‘‘میں اپنے کردار سے پردہ اٹھادیا۔

انہوں نے بچے کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ

وہ ڈرامہ سیریل’’ڈنک‘‘ میں امل کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ڈرامے میں ان کے ہمراہ بلال عباس خان دکھائی دیں گے ،

جس کی دیگر کاسٹ میں فہد شیخ، ازیکا ڈینئیل اور نعمان اعجاز شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کاربدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔