داخلے پر پابندی

جاپان نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ٹوکیو (مسلم ورلڈ) جاپان نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نئی پابندی کے بارے میں آگاہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے کرونا وائرس سے بچا کے اقدامات کرتے ہوئے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی اور کہا 27 فروری کے بعد کوریا سے ہوکر آنے والے غیرملکی شہریوں کے جاپان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

اس سلسلے میں جاپانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا جو پاکستانی شہری پچھلے دو ہفتوں کے دوران کوریا گئے وہ جاپان داخل نہیں ہوسکتے،

کوریا سے آنے والی پاکستانی شہریوں کو صرف مخصوص حالات میں جاپان داخلے کی اجازت ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا پاکستانی وزارت خارجہ سول ایوی ایشن اور دیگر متعلقہ حکام کو نئی پابندی کے بارےمیں آگاہ کرے۔