صوفیہ احمد

جب تک بچوں سے زیادتی کرنےوالے درندوں کو سر عام لٹکایا نہیں جاتا یہ جرم ختم نہیں ہو سکتا‘ صوفیہ احمد

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مرتکب درندوں کو جب

تک سر عام تختہ دار پرنہیں لٹکایا جاتا اس وقت تک اس اس جرم کو ختم کرنا بہت مشکل ہے ۔ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو

کرتے ہوئے صوفیہ احمد نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ واقعات تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں اور موثر قانون سازی اورسخت سزائیں

نہ ہونے کی وجہ سے ان واقعات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔ صوفیہ احمد نے کہا کہ میں اس گھناﺅنے فعل

کے خلاف آوازبلند کرتی رہوں گی اور میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ اس کے لئے مرکز کی سطح پر سخت قانون بنایا جائے

اور ایسے کیسوں کا مہینوں اور سالوں کی بجائے دنوں میں فیصلہ کرکے سخت سے سخت سزائیں تجویز کی جائیں.

جس میں سر عام پھانسی دینا بھی شامل ہونا چاہیے ۔