گلوکارہ نرمل شاہ

جہاں بیٹی کی ڈولی چلی گئی وہاں سے جنازہ ہی آنا چاہیے بہت عجیب سی بات ہے‘ نرمل شاہ

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) نامور گلوکارہ نرمل شاہ نے کہاہے کہ ظلم کرنا او رظلم سہناایک ہی زمرے میں آتاہے،

جہاں بیٹی کی ڈولی چلی گئی وہاں سے جنازہ ہی آنا چاہیے بہت عجیب سی بات ہے،اگرکوئی شخص اپنی بیوی

پر بے پناہ تشدد کرتا ہے تو وہ بے چاری کس کے دروازے پر جائے گی ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ،

نرمل شاہ نے کہا کہ میری خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے ،بیٹیوں کو عزت کے

ساتھ اپنا گھر بساناچاہیے اور ہمارے معاشرے میں یہی تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے

میں گھر والے اپنی بیٹی کیلئے بہتر سے بہترین رشتہ دیکھتے ہیں لیکن بعض اوقات انسان کے چہرے والا

شخص اندرسے جانور بھی نکل آتاہے ۔ہمارے مذہب میں گنجائش ہے کہ اگر آپ کا کسی شخص سے نبھا کرنا

مشکل ہو گیا ہے تو آپ علیحدگی اختیار کر لیں۔ظلم کرنا اور ظلم سہنا ایک ہی زمرے میں آتے ہیں.

اور ہمارے مذہب میں اس کی قطعاً اجازت نہیں ہے ۔