یوم آزادی

جہلم میں یوم آزادی کو بھرپوراور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے اجلاس منعقد

جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)14 اگست یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے ضلع جہلم میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سید نذارت علی نے اس سلسلے میں خصوصی اجلاس طلب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کو جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔

جہلم کے نجی و سرکاری دفاتر میں چراغاں کیا جائے گا۔ تمام سکول و کالجز کی بلڈنگ پر قومی پرچم بھی لگائے جائےںگے۔ 14 اگست کے حوالے سے مرکزی تقریب گورنمنٹ جامیعہ ہائی سکول جہلم جادہ روڈ پر منعقد کی جائےگی۔ تمام تحصیلوں میں اے سیز کی زیر نگرانی تقریبات منعقد ہونگی ۔ اے ڈی سی نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو14کی تےارےاں مکمل کرنے کی ہداےت دی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد ،ایم ایس فاروق بنگش،سی ای او ایجوکیشن ، چیف آفیسر ایم سیز اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔