اے پی سی

جے یو آئی اوراپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں میں اختلاف پیدا ہوگئے

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ،جے یو آئی اوراپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں

میں اختلاف پیدا ہوگئے ۔ ذرائع جے یو آئی کے مطابق اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے

کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے یقین دہانی کے باوجود قانون سازی میں حکومت کا

ساتھ دیا ،پارلیمنٹ میں حالیہ قانون سازی پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پارلیمنٹ میں حکومت کا ساتھ دیا۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق عید سے پہلے سینٹ اجلاس اوربعد میں مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ساتھ دینے

پر مولانا دونوں بڑی جماعتوں سے ناراض ہوگئے ، اے پی سی سے قبل رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی ناراضگی

کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا، مولانا فضل الرحمن نے حکومت کے خلاف اکیلے ہی تحریک چلانے

پر غور شروع کر دیا ،مولانا فضل الرحمن جلد ہی آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہماری آزادی مارچ کی تحریک حکومت کے خلاف جاری ہے، کورونا وائرس

کے باعث ہماری تحریک تاخیر کا شکار ہوئی ، اے پی سی اگر با مقصد ہوگی تو جے یوائی شریک ہو گی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمہ تک ہماری تحریک جاری رہے گی،

سات ستمبر کو پشاور اور 14 ستمبر کو چترال میں جلسہ ہوگا۔